مزید خبریں

نوابشاہ ،جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیگی

 

نوابشاہ(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی نوابشاہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی عوام کے سامنے دیانت دار قیادت پیش کر دی ہے عوامی مسائل کے حل کے لیے ماضی میں بھرپور جدوجہد کی آئندہ بھی کرتے رہیں گے عوام گروہی علاقائی لسانی مذہبی تعصبات سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کریں تاکہ شہر کے بنیادی مسائل کو حل کرکے کرپشن کا باب ہمیشہ کے لیے بند کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی نوابشاہ فیصل ہمایوں نے نوابشاہ میں اجتماع ارکان برائے بلدیاتی انتخابات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے نہ ادھر ادھر کی باتیں کیں، نہ آئیں بائیں شائیں کی، نہ ایران طوران کی بات کی اور نہ نوابشاہ کے مسائل پر کوئی سودے بازی کی نتیجتاً آج جماعت اسلامی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہی۔روز روشن کی طرح بالکل صاف نظر آرہا ہے کہ اس مرتبہ نوابشاہ کے عوام ماضی کی طرح کوئی غلطی نہیں کریں گے اور نوابشاہ کو رائزنگ نوابشاہ اور امکانات کا شہر بنانے کے لیے جماعت اسلامی کے درویشوں کو منتخب کرکے روشن نوابشاہ میں تبدیل کر دیں گے پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لیے متحد ہوکر کبھی گرمی اور کبھی کسی اور بہانے سے انتخابات کے التوا کے لیے سرگرم ہوچکی ہیں عدالتوں میں التوا کی درخواستیں جمع کرانے کے لیے سرکرداں ہیںحالات، واقعات و مشاہدات گواہی دے رہے ہیں کہ رائزنگ نوابشاہ کے لیے صرف جماعت اسلامی کے امیدوار ہی بہترین انتخاب ہیں۔