مزید خبریں

سیاسی رہنمائوں کو اناپرستی کے خول سے نکلنا ہوگا،رانا ہمیر سنگھ سوڈھو

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت )ہند سندھ میں آباد راجپوت برادری سمیت اقلیتوں کے 26ویں رانارکن سندھ اسمبلی رانا ہمیر سنگھ سوڈھو نے کہا ہے کہ سیاسی رہنمائوں کو اناپرستی کے خول سے نکلنا ہوگاملک میں معاشی استحکام کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاموجودہ حکومت اپنا ٹائم پورا کریں گی آنے والا وقت بھی پیپلزپارٹی کا ہے سندھ میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کریں گی پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے۔ ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ سوڈھو نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے سیاستدانوں کو انا پرستی کے خول سے نکلنا ہوگا ملک اس وقت شدید معاشی کرائسز کا شکار ہے ایک سوال کے جواب میں رانا ہمیر سنگھ سوڈھو نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی ڈیڑھ سالہ مدت پوری کریں گی۔ رانا ہمیر سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت شدید معاشی بحران ہے ملک کی معیشت سنبھلنے میں ٹائم لگے گا۔ رانا ہمیر سنگھ کا کہناتھا کہ افسوس ہے کہ ملکی سیاست ذاتیات اور انا پرستی کی بھینٹ چڑھ رہی ہے یہ سیاست کیلیے اچھا شگون نہیں ہے سیاستدانوں کو انا پرستی کے خول سے نکلنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی رہنماؤں کو جمہوری روایات جمہوری رویوں کو فروغ دینا ہوگا ملک و قوم کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ملک میں سیاسی تلخی کو کم کرناہوگا۔رانا ہمیر سنگھ نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں یو ٹرن کی سیاست کو فروغ دیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں آنے والا وقت نوجوانوں کا ہے نوجوان قیادت کو آگے لانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محفوظ ہے پاکستان میں اقلیت کو ہر طرح کی مکمل آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہے سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی الیکشن کے متعلق رانا ہمیر سنگھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت کیساتھ کامیاب ہوںگے پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اس وقت بھی ضلع تھرپارکر میں کروڑوں روپے کے خطیر بجٹ سے مختلف ترقیاتی کام خصوصاً تھر کے دوردراز پسماندہ علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی ،تعلیم ،صحت ، آب و نکاسی ،اور مختلف روڈز راستوں کے ترقیاتی پروجیکٹ جاری ہے ،لوگوں کو روزگار دیاجارہاہے ۔ان کا کہناتھا کہ ترقی اور عوام کی خدمت کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔