مزید خبریں

ملکی ترقی خواتین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں،راجا پرویز اشرف

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمانی وویمن کاکس پورے پاکستان میں خواتین کی ترجمانی کر رہی ہے۔ وویمن کاکس بغیر کسی سیاسی وابستگی کے ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پارلیمانی وویمن کاکس کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پارلیمانی وویمن کاکس پورے پاکستان میں خواتین کی ترجمانی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا ملکی ترقی کا خواب خواتین کی شمولیت کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا پاکستانی خواتین کی تمام شعبے ہائے زندگی میں شمولیت قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا خواتین اراکین پارلیمنٹ کا خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی کے عمل میں شمولیت قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کوئی بھی ملک خواتین کی ترقی کے بغیر اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا خواتین کے حقوق کے لیے دختر جمہوریت محترمہ بینظر بھٹو کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا اس وقت پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کا عمل جاری ہے۔