مزید خبریں

شمالی وزیرستان،بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے  شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک کردیے، مارے جانے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کیا۔ خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے، مارے جانے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔دریں اثناء سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کیا، دوران آپریشن دو دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا۔سیکورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس کوشش میں سیکورٹی پر فائرنگ بھی کی۔فائرنگ کے تبادلے میں شدت پسند تنظیم بی آر اے سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد ندیم اور شہزاد عالم مارے گئے۔دونوں دہشت گرد خاران اور گردونواح میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر بارودی سرنگ نصب کرنے علاوہ فورسز کے خلاف دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔