مزید خبریں

پیٹرولیم نرخ میں اضافے کی افواہ نے عوام میں کھلبلی مچادی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی افواہوں نے عوام میں کھلبلی مچادی‘ پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ،کئی پیٹرول پمپ بند ہوگئے جبکہ بیشتر پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئی اورلوگوں نے پیٹرول ذخیرہ کرنا شروع کردیا جس کے باعث پیٹرول پمپ مالکان کی چاندی ہوگئی، رش کے دوران پیمانوں میں بھی گڑ بڑ کا فائدہ پیٹرول پمپ مالکان کو پہنچا ۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے اسلام آباد میں ایک تقریب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اشارہ اور 15 سے 20 روپے تک اضافے کے امکان کے بعد سوشل میڈیا پر 25روپے فی لیٹر تک پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی افواہیں گردش کرنے لگیں جس ک ے بعد وزیر خزانہ نے افواہ کی تردید کردی۔