مزید خبریں

صدر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف این ای سی کے چیئرمین اور چاروں وزرائے اعلیٰ رکن ہوں گے۔وفاقی وزرا احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، نوید قمر اور اسعد محمود بھی قومی اقتصادی کونسل کے ارکان تعینات کیے گئے ہیں۔ پنجاب سے اویس لغاری، سندھ سے نثار کھوڑو، خیبرپختونخوا سے تیمور سلیم جھگڑا اور بلوچستان سے نور محمد دمڑ کا نام بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔