مزید خبریں

کشمالہ طارق کا عہدے کا غلط استعمال ، فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی محتسب کشمالہ طارق کو عہدے کی معیاد مکمل ہونے کے باوجود کام جاری رکھنے پر وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے وفاق، صدر اور وزیراعظم کے سیکرٹریز، صوبائی سیکرٹریز، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ سمیت متعلقہ فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیے،عدالت نے کہا کہ کشمالہ طارق کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد کیے گئے آرڈر پٹیشن پر حتمی فیصلے سے مشروط ہوں گے،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کشمالہ طارق کو وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری ہوا ،کشمالہ طارق کو 19 فروری 2018 کو چار سال کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا تھا، عہدے کے مدت پوری ہونے کے باوجود کشمالہ طارق بطور وفاقی محتسب کام کر رہی ہیں ،قانون کے مطابق چار سالہ مدت کے مکمل ہونے پر توسیع نہیں دی جا سکتی، کشمالہ طارق مدت مکمل ہونے کے بعد عہدے کا غیر قانونی استعمال کر رہی ہیں عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔