مزید خبریں

حیدرآباد،شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش،شہری بپھر گئے

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی بندش کے دورانیہ میں اضافہ ہوگیا جس پر شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔حیسکو انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ٹائر جلائے اور نعرے بازی کی ۔ دادن شاہ کالونی کے رہائشی افراد نے الرحیم شاپنگ سینٹر روڈ پر بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔ ٹائر نذرآتش اور روڈ بلاک کر دیا جس کے باعث حیدرآباد کی معروف ترین شاہراہ ہر ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ، احتجاج میں مردوں کے علاہ معمر خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 5 روز سے علاقے کی بجلی بند ہے جس کی وجہ ٹرانسفارمر کا خراب ہونا ہے، حیسکو کے متعلقہ افراد ٹرانسفارمر درست کرانے کے نام پر پیسے طلب کرتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی ہے ، حیسکو افسران اور انتظامیہ سے بار بار رابطے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جارہی ہے،کئی گھنٹے احتجاج کے بعد پولیس افسران کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔