مزید خبریں

سندھ میں بلدیاتی انتخاباتکاغذات نامزدگی آج سے جمع ہونگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدر آباد ڈویژنز کے 16 اضلاع کی 5 ہزار سے زائد بلدیاتی نشستوں کے لیے انتخابی عمل کے لیے کاغذات نامزدگی آج سے جمع ہونگے۔شیڈول کے مطابق 8سے 10 جون تک کاغذات نامزدگی جمع اور 13 جون کو نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی۔15 سے 17 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال اور 18 سے 22 جون تک منظور یا مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی۔25 جون تک اپیلوں پر فیصلے اور27جون کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی۔28 جو ن تک امیدوار دستبردار اور امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری ہوگی جبکہ 29 جون کو امیدواروں کو نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔