اسلام آباد (آن لائن) برٹش ائرویز نے آپریشنل کمرشل وجوہات کی بنیاد پر 15 جون سے 30 جون 2022ء تک اسلام آباد کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برٹش ائرویز کے اسٹیشن منیجر نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے منیجر کو آگاہ کر دیا ہے کہ برٹش ائرویز کی اسلام آباد کے لیے پروازیں15جون تک جاری رہیں گی۔