مزید خبریں

بھارت کا بیلسٹک میزائل اگنی 4 کا تجربہ

نئی دہلی (اے پی پی)بھارت نے درمیانے فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل اگنی 4 کا تجربہ کیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے ایک سرکاری عہدیدارنے میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل تجربہ گزشتہ روز مشرقی ریاست اڑیسہ میں کیا گیا جو اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے زیر اہتمام معمول کی تربیت کا حصہ تھا۔