مزید خبریں

پی پی ‘ایم کیو ایم معاہدہ: بلدیاتی قانون سے متعلق پیشرفت نہ ہوسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پانے کے باوجود بلدیاتی قانون کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، فریقین کے مابین کئی نکات پر بات چیت تاحال تعطل کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دونوں جماعتوں کے اراکین کی 2 ملاقاتیں ہوئیں تاہم معاملات کسی کروٹ نہیں بیٹھے۔ ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ معاملات اب بھی حل طلب ہیں، ہم صرف عدالت عظمیٰ کے 140 اے کے فیصلے پر من و عن عمل چاہتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد بلدیاتی ڈرافٹ کو قانونی شکل دی جائے، ڈیڑھ ماہ کا وقت گزر چکا ہے، معاملات سست روی کا شکار ہیں، بلدیاتی قانون میں تبدیلی کرکے سوک ادارے، اتھارٹیز، محکمے میئر یا ڈسٹرکٹ چیئرمینز کے حوالے کیے جائیں اور بلدیاتی ریونیو کے ادارے میئر کے ماتحت کیے جائیں۔