مزید خبریں

عدلیہ، عسکری ادارے پی ٹی آئی رہنماؤں کی دھمکی کا نوٹس لیں، امتیاز شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ عوام ملک دشمن عناصر کا بائیکاٹ کریں، اعلیٰ عدالتیں اور عسکری ادارے پی ٹی آئی رہنمائوں کے دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لیں۔ پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری انتشار اور انارکی کی سیاست کر رہے ہیں، یہ لوگ ملکی سلامتی اور استحکام کیلیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما ملک میں خودکش دھماکوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، عمران خان اور ان کے ساتھی اقتدار کے بھوکے ہیں، عمران خان یا کوئی بھی شخص وطن سے زیادہ مقدم نہیں ہے، وطن عزیز کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لی جائیں گی۔