مزید خبریں

بھارتی سفارتکانے پرکل تحفظ ناموس رسالت مارچ ہوگا، میاں اسلم

اسلام آباد/لاہور(نمائندگان جسارت) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے میاں محمداسلم نے کہاہے کہ نریندرمودی کی انتہا پسندحکومت کی سرپرستی میں محمدعربیؐکی شان میں گستاخی اوراسلام دشمنی کے خلاف جماعت اسلامی کل 9جون کوبھارتی سفارتخانے کی جانب تحفظ ناموس رسالتؐ مارچ کرے گی جس کا آغاز5بجے آبپارہ سے ہوگا،امیرجماعت سراج الحق سمیت دیگررہنماقیادت کریں گے۔مذہبی،سیاسی،لسانی وابستگی سے بالاترہوکر ہرپاکستانی عاشق رسولؐ کواس میں شرکت کرنی چاہیے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم کے ساتھ ضلعی دفترمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیرضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا،امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی، صدر جے آئی لیبرمحمدکاشف چودھری، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر ایس اے شمسی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان بھی موجودتھے۔