مزید خبریں

کاغذات جمع ہوئے نہ امیدوار سامنے آئے

اسلام آباد ( آن لائن ) کاغذات جمع ہوئے نہ امیدوار سامنے آئے ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین سمیت مرکزی عہدہ داروں کا انتخاب آج کو ہوگا ۔ پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر جمال انصار ی نے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت تحریک انصاف کی نیشنل کو نسل الیکٹورل کالج کے طور پر چیئرمین، مرکزی باڈی اور صوبائی عہدیداروں کا انتخاب کرے گی ۔ چند گھنٹوں کے نوٹس پر ہونے والے اچانک اعلان پر پارٹی کے اندر بے چینی پائی جارہی ہے اور اس انتخاب کو آمریت سے تعبیر کیا جا رہا ہے ۔