اسلام آباد (آن لائن/ اے پی پی) ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے اور شارٹ فال 6 ہزار 99 میگاواٹ ہو گیا‘ پیداوار 19 ہزار901 اور طلب 26 ہزار میگا واٹ ہے، شدید گرمی میں بجلی کے بار بار تعطل کے سبب عوام کا جینا محال ہو گیا۔ اسلام آباد ریجن میں6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔