مزید خبریں

سوات‘ پی کے 7 میں ضمنی انتخابات پر تحریک انصاف میں اختلافات

سوات (صباح نیوز)سوات کے حلقہ پی کے 7 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔بانی ورکر محمد علی شاہ نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا، پیراشوٹ سے آنے والوں کو کبھی سپورٹ نہیں کریں گے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد امیدوار محمد علی شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کا بانی ورکراور خان صاحب کا سپاہی ہوں۔