مزید خبریں

بھارت کے معافی مانگنے تک سفیر کو ملک بدر کیا جائے، تحریک انصاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے بھارت میں بی جے پی ارکان کی جانب سے توہین رسالت پر مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی، قرارداد پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، جمال صدیقی و دیگر نے جمع کرائی قرار داد کے متن میں اراکین کا کہنا تھا کہتوہین رسالت پر جب تک بھارتی حکومت کی جانب سے معافی نہ آئے تب تک بھارتی سفیر کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہ دی جائے، رسولؐ اللہ کی حرمت کی توہین ناقابل برداشت ہے، اقوام متحدہ میں بھی اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی دن 15 مارچ مقرر کیا گیا بھارتی حکومتی پارٹی کے ارکان نے توہین رسالت سے مسلمانوں کی دل آزاری کی، اسلاموفوبیا کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن سے پہلے اجلاس میں توہین رسالت کے معاملے کو موضوع بحث لایا جائے۔