مزید خبریں

شوباز حکومت کا بجلی کی فراہمی کا وعدہ وفا نہ ہوسکا، عمران اسماعیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ بجلی گھروں کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث ہے، شہباز نے بجلی گھروں کے پیسوں کو اپنی شوبازی اشتہارات پر خرچ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملک میں مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ حکومتی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،شوباز حکومت کا عوام کو بجلی فراہم کرنے کا وعدہ وفا نہ ہوا،اناڑی وزیراعظم نے ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6ہزار میگاواٹ تک پہنچادیا۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ امپورٹڈ وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر نوٹس محض لطیفے کے سواکچھ نہیں، موجودہ حکومت سے وجوہات پوچھیں تو عجیب و غریب منطق پیش کرتے ہیں۔