مزید خبریں

لانڈھی میں 50لاکھ کی ڈکیتی کے مجرموں کو گرفتار کیاجائے‘عبدالجمیل

کراچی(پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے لانڈھی نمبر 6 ہول سیل مارکیٹ نیاز کولڈ ڈرنک کے مالک سے پچاس لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر چھینے جانے کی شدید مذمت اور احتجا ج کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہزاروں کی تعداد میں رینجرز اور پولیس اہلکار موجود ہیں لیکن دن دہاڑھے اتنی بڑی واردات قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایک امتحان ہے۔ ڈکیتی میں ملوث گروہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے رقم برآمد کی جائے۔