مزید خبریں

سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ائر ایمبولینس کا استعمال

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ائر ایمبولینس کا استعمال کیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مقابلے میں زخمی اہلکار کے لیے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا بڑا اقدام،سر پر گولی لگنے سے زخمی اہلکار کو ائر ایمبولینس کی سہولت فراہم کی گئی،کشمور میں جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی ہوا تھا، پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹرز نے جان بچانے کے لیے طبی امداد کی اور وینٹی لیٹر کا کہا،سب انسپکٹر نبی بخش کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔