مزید خبریں

ضیاء الدین بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہونگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ضیاء الدین بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات آج بروز بدھ سے شروع ہورہے ہیں ،پرچے دو شفٹوں میں ہوں گے ،بورڈ نے 20امتحانی مراکز قائم کیے ہیں جبکہ طلبہ و طلبات کو ایڈمٹ کارڈز آن لائن جاری کئے گئے ہیں۔ ضیاء الدین بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ناصر انصارنے کہا کہ ضیاء الدین بورڈ واحد بورڈ ہے جو پورے سندھ میں بیک وقت امتحان لے رہا ہے۔