مزید خبریں

عوام کوکانگو بخاراورلمپی اسکن ڈیزیز سے ہوشیار رہنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) نے ملک بھر کے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ کانگو بخار اور جانوروں میں لمپی اسکن ڈیزیز (Lumpy Skin Diseases) کی بیماری کے حوالے سے ہوشیار رہیں۔ یہ کیسز بڑھ سکتے ہیں کیونکہ عید الاضحی قریب ہے اور قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اور انہیں گھروں میں رکھنے والے افراد بیماری کے خطرے سے دوچار ہوسکتے ہیں۔