مزید خبریں

ڈاکٹر سید محمد علی نے آخر تک اقامت دین کی جدوجہد کی ‘اسامہ رضی

کراچی(پ ر)ڈاکٹر سید محمد علی نے اپنی جوانی،بڑھاپا ربستر اورآخری سانسوں تک اقامت دین کی جدوجہد کی وہ صحیح معنوں میں مولانا مودودی ؒکی اصطلاع کے مطابق مرجع خلائق تھے انہوں نے صحیح معنوں میں دین کو سمجھا اور پھر اس پر ڈٹ گئے ۔ملیر کے بدترین حالات میں ان کا گھرانہ تحریک کا مرکز تھا اور وہ کبھی بھی کسی دہشت گردی سے خوف زدہ نہیں ہوئے ان کے دل ،دماغ میں جماعت اسلامی تھی تو ان کے گھر میں بھی جماعت اسلامی تھی اور ان کا پورا گھرانہ تحریک اسلامی کا گھرانہ تھے ان کے تمام بچے اپنے والد کے مشن پر کاربند ہیں۔یہ بات نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ بن رضی نے جماعت اسلامی علاقہ ملیر کے سابق ناظم مرحوم ڈاکٹر سید محمد علی کی رہائش گاہ پرمنعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر معروف ٹی وی اینکر اور اسلامی اسکالر انیق احمد نے بھی گفتگو اور خصوصی دعا کی جبکہ بڑی تعداد میں جماعت اسلامی اور برادر تنظیموںکے کا رکنان بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سید محمد علی میرے پہلے ناظم تھے اور میری تربیت میں بھی ان کا بڑا عمل دخل ہے ۔سید محمد علی اہنے حصے کا پورا کام کر کے اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے ہیںکل ہم سب کو بھی اللہ کے حضورپیش ہونا ہے اور اس کی تیاری کرنی چاہیے۔