مزید خبریں

بھارتی سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرنے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکز جامعہ نورالقرآن کے تحت کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں علماء ومشائخ اہلسنت نے شرکت کی،احتجاجی مظاہر ہ سے سرپرست اعلیٰ مرکز جامعہ نورالقرآن سید محمد علی شاہ،اہلسنت ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علامہ سید غضنفر شاہ،پاکستان سنی تحریک کے رہنما فہیم الدین شیخ ودیگر نے خطاب کیا،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکز جامعہ نورالقرآن کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید محمد علی شاہ نے کہا کہ آقا کریم ؐ کی عزت وحرمت کے تحفظ کیلیے پاکستان کے عوام سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں،حکومت فوری طور پر بھارتی سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بد ر کرے۔مسلم نسل کشی،اسلام فوبیا اور نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کی صرف مذمت کرنے کے بجائے حکومت بھارتی مصنوعات کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کرے ،مقررین نے گستاخ رسول ملعونہ نوپور شرما کی فوری گرفتاری اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر پابندی کا مطالبہ کردیا،بھارتی حکومت ہندوپرستی میں جنونیت کی تمام حدیں عبور کرچکی ہے۔