مزید خبریں

طلبہ نے 50 لاکھ سے زائد کی کتب خرید کر نئی مثال قائم کی ‘ معین الدین

کراچی( پ ر ) عثمان پبلک اسکول سسٹم کی روایتی کتب میلے کا انعقاد اس سال بھی تمام کیمپ میں کیا گیا، جس میں شہر کے معروف سماجی و تعلیمی شخصیات نے شرکت کی لیکن اس سال کتب میلے کی خاص بات طلبہ کی کتب دوستی کی ایک مثال جس میں طلبہ نے 50 لاکھ سے زائد کی کتب خرید کر ایک نئی مثال قائم کی کہ آج بھی کتب بینی طلبہ میں سب سے مقبول اور حصول علم کا سب سے بڑا مشغلہ ہے۔عثمان پبلک اسکول سسٹم کے تحت منعقد ہونے والے کتب میلوں میں طلبہ و طالبات نے اپنے عیدی کے پیسوں سے کتابیں خریدیں ،مختلف پبلیشر کے اعداد و شمار کے مطابق تین روزہ میلے میں 50 لاکھ سے زائد کی کتب فروخت ہوئیں۔عثمان اسکول سسٹم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید معین الدین نئیر اور دیگر ذمہ داران نے طلبہ و طالبات کے کتب بینی کے شوق اور کتابوں میں دلچسپی کو ن نسل کے مستقبل کیلیے مشعل راہ قرار دیا اور شعبہ اکیڈمک کے ذمہ داران کی تعریف کی۔