مزید خبریں

بے نظیربھٹو کے فلسفے کو صدر زرداری نے کامیاب بنایا ‘ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیربلدیات سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست سے پارٹی کو ضرب لگنے والے سیاسی مخالفین کے بیانات آج دفن ہوچکے ہیں۔ ناصر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر آصف زرداری نے تاریخ کی بڑی اتحادی حکومت بناکر مفاہمت کی سیاست کا جھنڈا گاڑا ہے، ابھی وفاق میں 8 جماعتیں اور 4 آزاد ارکان اتحادی حکومت میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیربھٹو کے فلسفے کو صدر زرداری نے کامیاب بنایا ہے جو صرف صدر زرداری کا شیوا ہے اورسیاسی مخالفین کا مفاہمت کی سیاست سے پارٹی کو نقصان پہنچانے کا بیان بالکل غلط ثابت ہوچکا۔