مزید خبریں

الیکشن اکتوبر 2023 ء میں ہوجائیں گے‘ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ( آن لائن )سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کے ہوتے ہوئے حکومت نہیں چل سکتی ،چیئرمین نیب کو سیاست کو توڑنے مڑورنے پر جواب دینا ہوگا، اگر کوئی ریٹائرڈ افسران ہیں تو پہلے کہاں تھے؟ ریٹائرڈ افسران اگر الیکشن چاہتے ہیں تو اکتوبر 2023 ء میں الیکشن ہوجائیں گے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلہ نہ کرنے سے ملک کا ہزاروں ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے اور ہوتا رہے گا، نیب ہے کیا اور اس نے ملک میں کیا کیا؟ یہ ہمیں ٹھنڈے دل سے سوچنا ہوگا،ملک میں نیب کو استعمال کرکے سیاست پراثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔