مزید خبریں

امریکی سفیر کی طلبی واحتجاج ریکارڈ کرانے پر کویت حکومت کو خراج تحسین

لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے ایک قرارداد میں کہا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کا یہ اجلاس حکومت کویت کی جانب سے امریکا کے ایک سفارت کار کو ہم جنس پرستی کے حق میں ٹوئٹ کرنے پر احتجاجاً طلب کرنے اور مسلمان عوام کا غم و غصہ ریکارڈ پر لانے کے اقدام کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ امریکی حکومت کو مسلمان معاشروں کی دینی اقدار کا احترام کرنا چاہیے اور مسلمانوں کے دینی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ لادینیت اور اباحیت کو انسانی حقوق کے لبادے میں پیش کرنا ایک شرمناک حرکت ہے جس پر امریکی حکومت کو مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔