مزید خبریں

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلیے فوج اور رینجرز طلب

کراچی(نمائندہ جسارت)صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کیلیے فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا۔صوبائی الیکشن کمشنر نے ڈی جی رینجرز کو مراسلہ ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کیلیے پولنگ 26جون کوشیڈول ہے۔مراسلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلیے 9290 سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے جانے ہیں، فوج اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔