مزید خبریں

حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطے‘عمران خان کا واپسی کیلیے مشروط عندیہ

اسلام آباد ( آن لائن)تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپس لانے کے لیے پس پردہ رابطے جاری ہیں جبکہ عمران خان نے واپسی کا مشروط عندیہ دے دیا ہے۔تازہ ترین رابطہ حکومت کی جانب سے خورشید شاہ اور مرتضیٰ جاوید عباسی کا شاہ محمود ،پرویز خٹک اور عامر ڈوگر سے رابطہ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر وں نے وزرا سے کہا کہ چیئرمین عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے ،یہ بھی پتا چلا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کی پیشکش مسترد کر دی لیکن یہ عندیہ دیا کہ رابطے آف دی ریکارڈ ہوں یا آن دی ریکارڈ حکومت پہلے الیکشن کی تاریخ دے اس کے بعد قومی اسمبلی میں واپسی اور کمیٹیوں کا حصہ بننے پر سوچا جا سکتا ہے۔