مزید خبریں

پنجاب، ضمنی الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی کا آج سے آخری دن

لاہور (آن لائن)ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج ( منگل ) تک جمع ہوں گے۔ ضمنی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں اورآزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے جس کی آج 7جون آخری تاریخ ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون ،ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں15جون تک دائر کروائی جاسکیں گی۔ ٹربیونل اپیلوں پر 21 جون تک فیصلہ کرے گا جبکہ امیدواروں کی نظرثانی
شدہ فہرست 22 جون کو آویزاں کی جائے گی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 23 جون جبکہ انتخابی نشانات 24 جون کو الاٹ کیے جائیں گے۔