مزید خبریں

حیدر آباد، ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر نوجوان زخمی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وار داتیں۔تھانہ ہٹڑی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر نوجوان زخمی ۔سواری کے انتظار میں کھڑے ماں اور بیٹے سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر پچیس ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا ۔مزاحمت پر محمد نعیم کشمیری کو بازو میں گولی لگی ہے۔ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
جبکہ تھانہ ہٹڑی نیو سبزی منڈی روڈ سے محمد سعید کی 125 موٹر سائیکل ماڈل 2022 نامعلوم چور چوری کر کے فرار ہوگئے۔