مزید خبریں

حج آپریشن شروع، پہلی پرواز 220 عازمین لے کر مدینہ روانہ

اسلام آباد ،( آن لائن ) روڈ ٹو مکہ 2022 حج آپریشن باضابطہ شروع، قومی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز 329 نجی ایئر لائن کی پرواز 220 عازمین حج کو لے کر پیر کی صبح مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔قومی ایئر لائن کاحج آپریشن 331 پروازوں کے ذریعے 33 ہزار عازمین حج کوسفری
سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ روڈ ٹو مکہ 2022حج آپریشن پرکام شروع ہو گیاجس تحت اسلام آبادسے پہلی حج پرواز پیر کی الصبح 3 بج کر 30 منٹ پرروانہ ہوگئی۔قومی ائرلائن کی پہلی حج پرواز کے ذریعے 329 عازمین کومدینہ منورہ لے جایا گیا جبکہ دوسری پروازاسلام آباد سے ساڑھے8بجے روانہ ہوئی سول ایوی ایشن کے مطابق، لاہور سے بھی نجی ائرلائن کی پہلی حج پروازرات 2بجے 220 حجاج کولے کر مدینہ کے لیے روانہ ہوگئی۔ پی آئی اے سرکا ری حج اسکیم کے تحت15ہزارجبکہ پرائیوٹ آپریٹرز کے18ہزارحجاج کرام کوسفری سہولیات فراہم کریگی ۔