حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام س ضلع حیدرآباد کے امیر مولانا عبدالواحد خان سواتی جنرل سیکرٹری حافظ ارمان احمد چوھان قاری سعداللہ خان مولانا اشرف بنوری قاری ابراہیم قریشی محمد علی شیخ صاحبزادہ عتیق الرحمن حافظ عبدالوحید مغل ودیگر نے بی جے پی کی خاتون رہنما کی جانب سے ٹی وی پروگرام میں توہین رسالت کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے مسلمانوں کو چاہیے کہ اس ملعونہ کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی کرے اور اس کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو اس معاملے کو او آئی سی سمیت عالمی فورمز پر اٹھانا چاہیے اور توہین رسالت کے مرتکب افراد کیلیے عالمی سطح پر سخت قانون سازی کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے اور ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک میں انڈین چینلز اور مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور بھارت کے تمام سفارتی عملے کو ملک بدر کیا جائے۔