مزید خبریں

حیدرآباد ،پیپلزپارٹی کا عمران خان کیخلاف اور فوج کی حمایت میں مظاہرہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے عمران خان کے خلاف اور فوج کی حمایت میں ضلع کونسل کے سامنے احتجاج کیا گیا جس کی قیادت پی پی کے ضلعی صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خضوصی صغیر احمد قریسی‘ پاشا قاضی ودیگر رہنماؤں نے کی۔ مظاہرے میں شریک جیالوں نے عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی پی پی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نااہل سیاستدان ہے جوکہ اپنے اقتدار کے لیے ملکی سالمیت کو داؤ پر لگارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی جانب سے پاکستان توڑ کا بیان ملک سے غداری ہے عوام اس کی اصلیت جان چکی ہے اور وہ اپنی حقیقت قیادت کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، ہم ملک کی وحدت اور سلامتی پر کوئی سودے بازی برداشت نہیں کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔