مزید خبریں

شہداد پور: چوری کی گئی 5موٹر سائیکلیں برآمد ،2ملزمان گرفتار

شہدادپور (نمائندہ جسارت )پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری کی گئی 5 موٹر سائیکلیں برآمد 2ملزمان گرفتار۔ شہدادپور تھانہ کے ایس ایچ او طفیل بھٹو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر مہران ٹائون کے ایک مکان پر چھاپا مار کر چوری کی گئی 2سی ڈی اور 3چائنا موٹرسائیکل برآمد کرکے دو چابی چور ملزمان شاہ نواز خاصخیلی اور ساجد لاکھو کو گرفتار کرکے تھانہ لاکر مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا۔
حیدرآباد: ہالا ناکہ کے رہائشی کا ڈپٹی کمشنر قمبر شہداد کوٹ کیخلاف احتجاج
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ہالا ناکہ کے رہائشی جاوید کھوسو نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر قمبر شہداد کوٹ ضلع کے اندر کرپشن کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں اور ترقیاتی کاموں کے لیے ملنے والے فنڈ ہڑپ کر رہے ہیں جبکہ کرپشن کے خلاف آواز اُٹھانے پر اپنے بھائی اور دیگر افراد کے ذریعے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی معاملے کا نوٹس لیں اور انصاف وتحفظ فراہم کیاجائے ۔