مزید خبریں

جیکب آباد ،شہری اتحاد کا جمس کے ڈائریکٹر کیخلاف احتجاج

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں شہری اتحاد کا جمس ڈائریکٹر کے خلاف 28روز بھی احتجاج،ڈی سی کے میں گیٹ پر دھرنا ،ٹائر نذر اتش، روڈ بلاک، نعریبازی، تگڑ کو نہ ہٹایا گیا تو شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی، ڈائریکٹر ٹگڑ کی غیر قانونی تقرری ہے ڈاکٹر اے جی انصاری کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہری اتحاد کی جانب سے جمس میں ڈائریکٹر عبدالواحد ٹگڑ کی غیر قانونی تقرری،کرپشن بدانتظامی کے خلاف جاری تحریک کے 28 روز شہریوں اور مختلف پارٹی کے کارکنان نے الگ الگ جلوس نکال کر جے یو آئی کی میزبانی میں دو گھنٹے علامتی بھوک ہڑتال کی بعدازاں ڈی سی آفس کے مرکزی گیٹ کے سامنے دھرنا دیکر ڈائریکٹر ٹگڑ کے خلاف زبردست نعرے لگائے جس کے باعث چاروںا طراف دھرنے کے سبب روڈ بلاک ہو گیا مظاہرین نے ٹائر جلائے۔اس موقع پر دھرنے سے شہری اتحاد جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اے جی انصاری،جے یو آئی کے مولانا عبدالجبار رند، مہران سوشل فورم کے عبدالحئی سومرو، جے یو آئی کے مولانا عبدالجبار رند،ایم ڈبلیو ایم کے وسیم لطیف مہر، سٹی فورم کے حماداللہ انصاری میاں احمد بلیدی،نیشل پارٹی کے شاہد جوادی، سٹی، ٹیم اف ان رباب کے عبدالوحید بروہی جے یو پی این رفیق فخری، بی این پی مینگل کے گلاب جان مینگل، ڈومکی اتحاد کے عبدالفتاح ڈومکی، ملاح فورم کے الطاف ملاح، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر خالد حسین بہنگر، ہیومن رائٹس کے چاکر خان جکھرانی، عام انسان تحریک کے عابد سندہی، ایپکاکے عبدالنبی لاشاری محمد صدیق رواہی،لہر اتحاد کے غلام عباس لہر،شعیب احمد لہر، لیاقت علی ٹالانی اقلیتی برادری کے دلیپ کمار، نوجوان اتحاد کے محمد موسیٰ مہر، سماجی رہنما سہیل احمد عباسی کے علاوہ معزز شہریوں میں فاروق خان بروہی، فضل الرحمن بلوچ سیفل گوپانگ بلیدی اتحاد کے سہراب رواہیراجا ریاض ، ندیم پنہور، ممتاز ہم برڑو اور دیگر نے خطاب کیا۔
جیکب آباد ،مہنگائی کا طوفان ،اشیا خورونوش کے نرخوں میں اضافہ

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں مہنگائی کا طوفان ، زندگی اجیرن ،آٹے ،تیل ،چاول اور دیگر اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے ،عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ۔ حالیہ پیٹرول کی قیمت میں 30روپے اضافے کے بعد مہنگائی کا طوفان نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، آٹے تیل ،چاول اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے ہو گیا ہے جس نے عوام کی قوت خرید جواب دیتی نظر آرہی ہے۔جیکب آباد میں 40کلو آٹے کی بوری 2600سے 2800،چنے کی دال 220سے320،چاول 180سے 300،تیل 420سے 520میں فروخت کیا جارہا۔