مزید خبریں

حیدرآباد،مختلف اضلاع و جامشورو المنظر پر شجر کاری مہم کا افتتاح

جامشورو(نمائندہ جسارت)جامشورومیں ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کے موقع پر اِدارہ تحفظ برَائے ماحولیات حیدرآباد ریجن نے مختلف اِضلا ع سمیت جامشورو المنظر پرشجرکاری مہم کا اِفتتاح کر دیا ۔ عوام کو ماحولیاتی آلودگی،پانی کی دنیا میں تیزی سے کمی،زمین اور جانداروں پراِس کے نقصانات اور اَثرات کے بارے میں شعور دیا جاسکے گا۔عمران علی عباسی ۔تفصیلات کے مطابق جامشورو دریائے سندھ (المنظر ) کے مقام پرشجر کاری مہم کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریب کااِ نعقاد کیا گیا،صوبائی وزیر ماحولیات موسمی تبدیلی اور ساحلی ترقی سندھ محمد اسماعیل راہو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ماحولیات محمد حسن اقبال اور ڈائریکٹر جنرل (سیپا )نعیم احمد مغل کے حکم پر عالمی یوم ماحول کی گولڈن جوبلی پر(سیپا)حیدرآباد ریجن کی جانب سے ضلع جامشورودریائے سندھ کے المنظر پر سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں یونیورسٹی جامشوروکے پروفیسرز ، لیکچرارز،اسٹوڈنٹ اور عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ تقریب میں ڈا کٹر محمودا لحسن مغل ، پروفیسر ڈاکٹر رسول بخش مہر ،پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ مہر، جامشورو میں قائم کیمیکل سازملٹی نیشنل کمپنی (آرکروما) کے ایڈمن منیجر ساجد احمد جونیجو، سیفٹی منیجرعبدالسلام اور دیگر آبی ماہرین نے پانی کے اِستعمال اور قلت اور ماحولیاتی آلودگی کے اَسباب، اور زمین کی حفاظت اور ماحولیاتی آلودگی سے نقصانات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اِس موقع پر ریجنل انچارج اِدارہ تحفظ برائے ماحولیا ت حیدرآ باد عمران علی عباسی نے کہا عالمی ماحولیات کے دِن کے سلسلے میں حیدرآباد ریجن کی جانب سے آگاہی سیمینار،آگاہی واک اور ہفتہِ شجر کاری مہم کا اِفتتاح کردیا گیا ہے۔اِس سلسلے میںریجن کے مختلف اَضلاع میں پورا ہفتہ آگاہی سیمینار،آگاہی واک، اور پود ے لگائے جائیں گے ۔عالمی ماحولیات دن کے حوالے ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ حیدرآباد ریجن نے ضلع بدین،ٹنڈومحمد، ٹنڈوالہیار،جام شورو، دادو ، ٹھٹھہ،مٹیاری میں آگاہی سیمینا ر،آگاہی واک،اور پودے لگائے جائیں گے۔ اُنہوں نے اور دیگر مقررین نے کہاکہ ایسی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی، تاکہ عوام کو ماحولیاتی آلودگی،پانی کی دُنیا میں تیزی سے کمی،زمین اور جانداروں پر نقصانات کے بارے میں شعور دیا جاسکے۔