مٹیاری (نمائندہ جسارت)ہالا ڈویژن کی نہروں میں پانی چوری کے اطلاع پر رینجرز اور پولیس کے مختلف نہروں پر چھاپے مارے گئے جس میں نہری پانی چوری کے سلسلے میں کئی بااثر شخصیات وڈیروں کی نہروں پر لگائے گئے غیرقانونی پائپ نکالے جارہے ہیں مذکورہ آپریشن جاری رہے گی کاشتکاروں نے بتایا کے ہالاڈویژن کی سنہری برانچ،تاراہ ،جام برانچ، فتح پور ہالا،مٹیاری نیو سعیدآباد ، بیرانی، سانگھڑ، ٹنڈو آدم میں محکمہ آبپاشی کے افسران اور عملہ رینجرز اور پولیس کو نہروں سے پانی چوری کا بھتا نہ دینے والی نہروں پر لے جاکر غیرقانونی پائپ نکالنے کاعمل کرانے میں مصروف ہیں جہاں سے انہیں بھتا ملتا ہے وہاں نہیں لے جارہے ہیں جہاں بدستور نہری پانی چوری کا عمل طویل عرصے سے جاری ہے۔ کاشتکاروں نے رینجرز حکام سے نوٹس لے کر کھلی کچہری کرانے اور مستقل نہری پانی کی چوری کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔