مزید خبریں

حیدرآباد،بجلی کی طلب ورسد میں 500 میگاواٹ کی کمی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو ریجن میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی حیسکو میں بجلی کی طلب ورسد میں پانچ سو میگا واٹ کی کمی حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ٹرانسفارمر خراب ہونے پر کئی کئی روز او رمعمولی فنی خرابی پر کئی کئی گھنٹے شہریوں کو بجلی کی بندش برداشت کرنا پڑ رہی ہے جبکہ حیسکو ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب ورسد میں فرق کی وجہ سے بجلی بحران کا سامنا ہے حیسکو میں بجلی کی طلب 1200 میگاواٹ ہے بجلی 700 میگاواٹ مل رہی ہے اس طرح حیسکو کو بجلی کی کمی 500 میگاواٹ کمی کا سامنا ہے جبکہ لوڈمینجمنٹ کا دورانیہ شہری علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے زیادہ لاسز والے علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی بندش کا دورانیہ ہے بجلی کی بندش کے باعث بیشتر علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے جب پانی آنے کا وقت ہوتا ہے تو بجلی نہیں ہوتی بجلی آتی ہے تو پانی نہیں چھوڑا جاتا جس سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔