مزید خبریں

ٹھٹھہ: پانی کی قلت، شہری سڑکوں پر نکل آئے،دھرنا دیدیا

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)پانی کی قلت سے ستائے مکلی کے شہری سڑکوں پر نکل آئے مکلی بائے پاس پر دھرنا کراچی، ٹھٹھہ، سجاول آنے جانے والے راستے بند کراچی کے کئی سیاح بھی روڈ پر پھنس گئے۔ مکلی میں گزشتہ 3 ہفتوں سے پانی کی شدید قلت کے خلاف مکلی کے سیکڑوں شہری بچے سڑکوں پر نکل آئے انہوں نے مکلی بائے پاس پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹھٹھہ کراچی سجاول اور دیگر علاقوں کے آنے جانے والے راستے مکمل بند ہوگئے کراچی سے پکنک پر ٹھٹھہ سے واپس جانے والے سیاح بھی ٹریفک میں پھنس گئے مظاہرین نے محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی دھرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں مظاہرے سے دوست علی ذوالفقار چارن عرس خشک اللہ ڈنو خشک میر جانوری اور دیگر نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کے نااہل انجینئر اور کچھ عملے کی وجہ سے مکلی ہیڈ کوارٹر اور ٹھٹھہ شہر کے رہائشی کئی ہفتوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے لیکن عوام کی کوئی سننے والا نہیں ہے مساجد میں بھی وضو کے لیے پانی تک موجود نہیں ہے، مظاہرین سے ڈی ایس پی ٹھٹھہ نے مذاکرات کیے جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔