مزید خبریں

کوئٹہ سے حج کی پہلی پرواز عازمین حج کو لے کر روانہ ہو گئی

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت)کوئٹہ سے حج کی پہلی پرواز عازمین حج کو لے کر روانہ ہو گئی ۔ کوئٹہ سے160 عازمین حج پی کے 2003 کے ذریعے روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ و مواصلات مولانا عبدالواسع، سیکرٹری پی آئی اے سی کرنل الطاف طاہر نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر حجاج کرام کو رخصت کیا۔ سرکاری حجاج کی پروازوں کا سلسلہ 6 جون سے 13 جون تک جاری ر ہے گا۔ جبکہ پرائیویٹ عازمین حج کی روانگی 19 جون سے 27 جون تک جاری رہے گا۔