مزید خبریں

کوئٹہ ،مٹی کا تودا گرنے سے 2 کانکن جاں بحق

کو ئٹہ ( نمائندہ جسارت ) بلو چستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے 2 کانکن جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز دکی کے مقامی کا ن میں کام کے دوران مٹی کا تو دہ گرنے سے 2افراد مرتضیٰ ولد علاوالدین،صلاح الدین ولد باران سکنہ قلعہ عبداللہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں،جہاں ضروری کا رروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔