مزید خبریں

نوجوان ملک کی ترقی میںاہم کردار ادا کر رہے ہیں،محمد عمر

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) نوجوان ملک کی ترقی میںاہم کردار ادا کر رہے ہیں پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں کی آبادی سب سے زیادہ نوجوانوں پر مبنی ہے اگر ان کی تعلیم،تربیت اور ملازمت کے لئے صحیح رہنمائی کی جائے اور ان کو مختلف ہنرکی تربیت فراہم کی جائے تو اس سے ملک کو بہت فائدہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہارمتحدہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے تعلقہ ٹنڈوالٰہیار کے صدر محمد عمر عباسی نے خاندان عباسیہ کے کر کٹ کے نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوںنے مزید کہاکہ ملک بھر کے نوجوانوں کی صحیح رہنمائی کے لیے کونسلنگ کی شدید ضرورت ہے تا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں کہ انہیں کس شعبے میں تبا آزمائی کرنی چاہیے نوجوان ملک کی وہ طاقت ہیںجس سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے اگر نوجوانوں کی صحیح طرح رہنمائی کی جائے تونہ صرف نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں بلکہ ہنر سیکھ کر اپنا روزگار بھی حاصل کر سکتے ہیں جس سے ان کی معاشی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں سرکاری ملازمتوں کے زیادہ مواقع نہیں ہیںاس لیے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھیں اوراپنا ذاتی کاروبار کرنے کی کوشش کریں ملک کے مختلف بینکس نوجوانوں کو ذاتی کاروبار کیلیے آسان شرائط پر قرضے فراہم کر رہے ہیں۔