مزید خبریں

راہ حق پارٹی اندھیرے میں نوید سحر ہے،وقاص خلیل

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)پاکستان راہ حق پارٹی ضلع ٹنڈوالہیار کی جانب سے ضلعی ورکرز کنونشن عائشہ پارک ٹنڈوالہیار میں منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راہ حق پارٹی کراچی کے رہنما وقاص خلیل نے کہا کہ راہ حق پارٹی اندھیرے میں نوید سحر ہے جب وکلاء تاجر ڈاکٹرز اور تمام طبقات کو سیاست میں حصہ لینے کی اجازت ہے تو پھر علماء کے سیاسی کردار پر انگلیاں کیوں اٹھائی جارہی ہیں علما انبیاء کرام کے وارث ہیں وارث ہونے کے ناطے علما کے طبقے کو امت کی رہنمائی کرنی چاہیے۔ صوبائی رہنما سید سکندر شاہ نے کہا کہ جیسے کپڑے بغیر استری کے عجیب اور اُجڑے ہوئے لگتے ہیں اور استری پھرنے کے وہ خوبصورت ہو جاتے ہیں ایسے ہی شہر ٹنڈوالہیار میں استری کے جیتنے کے بعد شہر خوبصورت ہو جائے گا میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کے تمام 23 وارڈز سے الیکشن میں حصہ لیں گے بلدیاتی انتخابات کے عارضی طور پر ملتوی ہونے کی خبریں چل رہی ہیں لہذا فی الحال حتمی امیدواروں کا اعلان نہیں کررہے ۔