مزید خبریں

حج کے دوران بغیر اجازت ریاض الجنہ میں داخلے پر پابندی عاید

ریاض ( آن لائن )سعودی حکام نے حج کے دوران بغیر اجازت نامے کے ریاض الجنہ میں داخلے پر پابندی عاید کر دی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیزاور شدید رش سے بچنے کے لیے سعودی حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے، ریاض الجنہ میں داخلے کو پیشگی اجازت نامے سے مشروط کیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمینِ حج سعودی اجازت نامے کے بغیر ‘‘ریاض الجنہ’’ نہ جائیں۔ریاض الجنہ میں اجازت کے بغیر داخلہ کی صورت میں سعودی حکام کی جانب سے بھاری جرمانہ عاید ہوگا۔ وزارت مذہبی امور نے وضاحت کی ہے کہ حرم نبویﷺکے دیگر حصوں میں نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ۔