مزید خبریں

وزیر اعظم کی جاپانی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد (آن لائن+اے پی پی) وزیر اعظم شہباز شریف نے جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی، پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کمیٹی قائم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم شہبازشریف نے جاپانی کمپنیوں کے وفد نے یہاں وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کی، جاپانی وفد میں پاکستان میں جاپان کے سفیر میتسوہیرو واڈا ، چاپانی کمرشل اتاشی اور تمام بڑے صنعتی و تجارتی شعبوں میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کے نمائندے شریک تھے ۔ وزیر اعظم شہباشریف نے کہا ہے کہ تمام مقامی و بین الاقوامی کاروباری و تجارتی اسٹیک ہولڈرز سے بجٹ کے سلسلے میں ملاقاتوں کی ایک کڑی ہے،جاپابی کمپنیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، جاپانی کمپنیوں نے الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ، فوڈ پراسیسنگ، اسپیشل اکنامک زونز، ٹیکسٹائل سیکٹر، ٹیلی کمیونکیشن سیکٹر، اور آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا. ۔ وزیراعظم کی کی ہدایت پر پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کمیٹی قائم کر دی گئی ، وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ جاپانی کمپنیوں کو درپیش تمام مسائل ایک ہفتے کے اندر حل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور جاپان 2022 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں،جاپان کی ترقی پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔