مزید خبریں

انتقام نہیں سیاسی ومعاشی استحکام چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ

فیصل آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیرداخلہ اورمسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدرراناثناء اللہ نے کہاہے کہ ہم سیاسی انتقام نہیں معاشی اورسیاسی استحکام چاہتے ہیں۔ ’’صباح نیوز‘‘سے گفتگو میں عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کے نام پرخونی مارچ کے لیے عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی مددچاہتے ہیں مددنہ ملنے پر پاکستان اورافواج پاکستان کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کررہاہے ، یہ ٹولہ اب لانگ مارچ میں نظرنہیں آئیگا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ جھوٹے مقدمات اوربے بنیادالزامات پر نوازشریف ، شہبازشریف،مریم نواز گرفتار ہوسکتے ہیں تو عمران خان کوئی الگ مخلوق تونہیں، اُسے گرفتارکیاجائے تووہ جیل میں 24 گھنٹے بھی نہیں رہ سکتا،پائوں پڑ جائے گا۔ اُنہوں نے کہاکہ عام انتخابات وقت پر ہونے کافیصلہ کیا جاچکا ہے عمران خان جوچاہے کرلیں اب اُن کی خواہشات اوربیانیے دم توڑ چکے ہیں صرف سیاسی تماشا جاری ہے۔