مزید خبریں

اسی سال انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رواں برس ہی ملک میں انتخابات کا امکان ظاہر کیا ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے، الیکشن کی تاریخ
دیے بغیرعمران خان کسی سے بات نہیں کریگا، وہ بجٹ کے بعد حکومت کے خلاف اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات اسی سال ہوتے دیکھ رہا ہوں جب کہ حکومت ووٹرلسٹوں اور حلقہ بندیوں میں مرضی کی تبدیلیاں کررہی ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھاکہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں، باپ اور بیٹا وفاق اور ایک صوبے پر قابض ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کیلیے ساری محنت ہماری تھی۔